کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز غیر معمولی مندی رہی

کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز غیر معمولی مندی رہی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 474.65 پوائنٹس کمی سے28717.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے کے ایک کھرب 3ارب روپے سے زائدڈوب گئے ۔جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 44.71فیصد کم اور 65.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 29351پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ ،پرافٹ ٹیکنگ ،امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور ایک بڑے سرمایہ کار گروپ کے خلاف تحقیقات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای ای 100انڈیکس 474.65پوائنٹس کمی سے 28717.19پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے107کے کمپنیوں حصص کے بھاؤ میں اضافہ،242کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 3ارب 69کروڑ29لاکھ63 ہزار244 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68 کھرب 90 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ24ہزار613روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں27کروڑ71لاکھ 2ہزار870شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں8کروڑ56لاکھ17 ہزار270شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت45.84روپے اضافے سے3411.00روپے،بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت39.95روپے اضافے سے839.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت440.00روپے کمی سے10300.00روپے جبکہ وائتھ پاک کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے4050.00روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کو لافریج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ97لاکھ87ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے13.67روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں ایک کروڑ 77لاکھ 74ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت77پیسے کمی سے 30.16روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس375.48پوائنٹس کمی سے19962.07پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس615.93پوائنٹس کمی سے45741.53جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس307.92پوائنٹس کمی سے 21483.67پوائنٹس پر بند ہوا

مزید :

صفحہ اول -