فیصل آباد، نا معلوم افراد کی فائرنگ، شیعہ رہنما سید احسان کبیر زیدی جاں بحق

فیصل آباد، نا معلوم افراد کی فائرنگ، شیعہ رہنما سید احسان کبیر زیدی جاں بحق

  

فیصل آباد (بیورورپورٹ) نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے شیعہ رہنما سید احسان کبیر زیدی کو قتل کردیا ٗ واقعہ پر شیعہ برادری کا شدید احتجاج‘ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ ٗ دو سال قبل اس علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کر کے دو حقیقی شیعہ رہنما بھائیوں قتل کیا گیاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے نواحی گاؤں 121ج ب گھوکھووال میں رہائش پذیر شیعہ علماء کونسل کا سر گرم رکن 35سالہ سید احسان کبیر زیدی پر گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے سید احسان کبیر زیدی تین بچیوں کے باپ تھے جبکہ اسی گاؤں میں دو سال قبل دو حقیقی شیعہ رہنما بھائیوں سید جعفر زیدی اور سید حیدر زیدی کو دہشت گردوں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا‘ ان کے قاتلوں کا تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا، شیعہ علماء کونسل کے رکن سید احسان کبیر زیدی کی شہادت کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ‘ شیعہ رہنما کی المناک شہادت پر مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیااور حکومت کے خلاف نعراہ بازی اسموقع پر مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں ڈاکٹر افتخار نقوی اور سید حسنین شیرازی نے اس المناک قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر جن دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے یہ انہیں کی کارروائیاں ہیں‘ حکومت شیعہ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے

مزید :

صفحہ اول -