حامد میر پر حملہ کی ایف آئی آر دو نامعلوم افراد کیخلاف درج

حامد میر پر حملہ کی ایف آئی آر دو نامعلوم افراد کیخلاف درج

  

کراچی (این این آئی) صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر حملہ کی ایف آئی آر دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حملہ کی ایف آئی آر سب انسپکٹر شہادت خان کی ہدایت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حملہ ائیر پورٹ سے شہر جاتے ہوئے جناح اوور ہیڈ برج کے نیچے کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق فٹ پاتھ پر کھڑے ہوئے شخص نے کار آتے ہی فائرنگ کر دی اور حملہ آور حامد میر کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے فرار ہوا ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حامد میر کی حالت بیان دینے کے قابل نہیں اسی لئے مقدمہ پولیس کی جانب سے درج کیا جارہا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -