وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پر بھی بات ہوئی

وزیراعظم اور زرداری کی ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پر بھی بات ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ناصرہ عتیق )وزیراعظم نواز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات میں اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد بھی زیرِ بحث رہا ۔حکومت نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے بھٹو کی برسی کے موقع پر اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں بلکہ اُس کی اصلاح ہے ۔ اس سے جمہوری قوتیں مضبوط ہوں گی۔ اُنہوں نے ملکی حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔اُنہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ جنگ بندی میں تو سیع نہ ہونے پر آل پارٹیز کانفرنس فوری بلا ئی جائے ۔ نواز ،زرداری ملاقات پر پیپلز پارٹی قیادت نے اپوزیشن بالخصوص تحریک انصاف کو بھی اعتماد میں لیا کہ چند روز قبل عمران خان اور وزیراعظم کی بھی ملاقات ہو چکی ہے ۔جس کا پیپلز پارٹی نے خیر مقدم کیا تھا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے اُنہیں یقین دلایا کہ اس ملاقات سے اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔پیپلز پارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ملک و قوم کے مفاد میں حکومت سمیت سب سے تعاون کیا جائے گا ۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی افراد کی بر طرفیوں پر ملاقات میں شریک پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔زرداری نے بھی اس پر سر ہلایا ۔

مزید :

صفحہ اول -