شہبازشریف کی متحرک قیادت کی بدولت ہی پنجاب تاریخ کی بد ترین ڈینگی کی وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ، ہائی کمشنر سری لنکا

شہبازشریف کی متحرک قیادت کی بدولت ہی پنجاب تاریخ کی بد ترین ڈینگی کی وباء پر ...

  

لاہور(پ ر)سری لنکا کے ہائی کمشنر ائیرچیف مارشل (ر) جایالتھ ویراک کوڈے نے پنجاب میں ہونے والی تیز رفتار ترقی اور عوا م کی بہتری کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے ترقیاتی وژن نے ہمیں بے حد متاثر کیاہے او ران کے کام کرنے کا انداز منفرد ہے۔ ڈینگی کی وباء کے دوران سری لنکن ماہرین اور ڈاکٹروں کی ٹیم لاہو رآئی لیکن شہبازشریف کو ڈینگی کے خاتمے کی مہم کے دوران دیوانہ وار کام کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی اور انہیں یہ تسلیم کرنا پڑا کہ شہبازشریف کی متحرک قیادت کی بدولت ہی پنجاب دنیا کی تاریخ کی بد ترین وباء ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔ہمارے ماہرین تو یہاں پنجاب حکومت کی مدد اور اپنی مہارت فراہم کرنے کے لئے آئے تھے لیکن وہ یہاں سے شہبازشریف کے کام کرنے کے انداز سے بہت کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -