پبلک سیکٹر مینجمنٹ ریفارمز سے متعلق اجلاس 4گھنٹے سے زائد جاری رہا

پبلک سیکٹر مینجمنٹ ریفارمز سے متعلق اجلاس 4گھنٹے سے زائد جاری رہا

  

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پبلک سیکٹر مینجمنٹ ریفارمز سے متعلق اجلاس 4گھنٹے سے زائد جاری رہا ۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پورے صبروتحمل کے ساتھ شرکاء اجلاس کی تمام تجاویز کو غور سے سنا اور باقاعدگی سے نوٹس لیتے رہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے آپ سب کی تجاویز انتہائی مثبت ہے تاہم اس حوالے سے عملدر آمد کے لیے روڈ میپ مرتب کرنا ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ نظام کو عوامی امنگوں اورخواہشات کے مطابق بنانے کے لیے سب کو ایک ٹیم بن کر کا م کرنا ہوگا اورعوام کی توقعات ہر قیمت پر پورا کرنا ہوگا۔ یہی ہمارا چیلنج ہے جسے ہم نے مواقع میں بدلنا ہے ۔شرکاء اجلاس نے کہا کہ سر !جہاںآپ کی نظر پہنچ جاتی ہے وہاں سب درست ہوجاتا ہے تاہم سرکاری محکموں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے او راس میں ہم سب آپ کے دست و بازو ہو ں گے۔سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے آج آپ نے جتنا زیادہ وقت اس اہم میٹنگ کو دیا ہے وہ صوبے کے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے آپ کے بھر پور عزم کا اظہا رہے ۔ اجلاس کے دوران نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیراعلی نے یہ شعر پڑھا۔آئین نو سے ڈرنا طرزکہن پہ اڑنامنزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں

مزید :

صفحہ اول -