سیکیورٹی فورسز کی خیبرایجنسی میں بمباری ، 35 شدت پسند ہلاک، 11 ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی فورسز کی خیبرایجنسی میں بمباری ، 35 شدت پسند ہلاک، 11 ٹھکانے تباہ
سیکیورٹی فورسز کی خیبرایجنسی میں بمباری ، 35 شدت پسند ہلاک، 11 ٹھکانے تباہ

  

پشاور، میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 35 شدت پسندہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی کاروائی باڑہ اور وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی مصدقہ اطلاعات پرجمعرات کی صبح سویرے کی گئی جس میں خیبر ایجنسی میں چار سدہ میں پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کرنے والے اور ایف آر پشاور میں سکیورٹی آفیشلز کو مارنے والے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جیٹ طیاروں کی کاروائی میں شدت پسندوں کے 11 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

مزید :

خیبر -اہم خبریں -