بھارت، افغانستان ، اسرائیل اور سی آئی اے پاکستانی حساس اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم

بھارت، افغانستان ، اسرائیل اور سی آئی اے پاکستانی حساس اداروں کو بدنام کرنے ...
بھارت، افغانستان ، اسرائیل اور سی آئی اے پاکستانی حساس اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم

  

دبئی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ خطے میں تبدیلی ہوتی صورتحال میں بھارت، افغانستان اور اسرائیل پاکستان اور اس کی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ امریکی سی آئی اے بھی اس کھیل میں شامل ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر قاتلانہ حملہ کرانے کے مبینہ الزام اور وزیراعظم کی بطور خاص کراچی کے نجی ہسپال میں زخمی صحافی سے ملاقات کے بعد جنرل راحیل کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آنا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے عسکری، حکومتی، ابلاغی اور سفارتی حلقوں کیلئے غیر معمولی توجہ کا موضوع بن گیا ہے۔آئی ایس آئی کو دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں سے ایک مانا جاتاہے اورپاکستان کے مقامی چینل کی طرف سے الزامات کے بعد ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -