وزیراعظم نواز شریف گوادر پہنچ گئے
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گوادر پہنچ گئے ہیں۔ پی این ایس اکرم بیس پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔