کراچی:2013ءمیں پرتشدد واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،ہیومن رائٹس

کراچی:2013ءمیں پرتشدد واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،ہیومن رائٹس
کراچی:2013ءمیں پرتشدد واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،ہیومن رائٹس

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2013ءکے دوران ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دے دی ، شہری آزادی کے حامل 179 ممالک کی فہرست میں پاکستان 159 ویں نمبر پر رہا۔ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ سال2013 ءمیں کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال 14 ہزار سے زائد قتل کے مقدمات درج کیے۔ کراچی میں پرتشدد واقعات میں 3218 افراد جاں بحق ہوئے ، یہ تعداد سال 2012 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔اس دوران 41 خودکش حملوں میں 694افراد جاں بحق ہوئے ، 31 ڈرون حملوں میں 199 افراد لقمہ اجل بنے۔مختلف جرائم کے تحت کم از کم 227 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تاہم پھانسی پر پابندی برقرار رہی۔رپورٹ کے مطابق جبری گمشدگی کے 90 سے زائد واقعات رجسٹرڈ ہوئے۔مبینہ گمشدگی کے متاثرین کی 129 مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ سال 2013 ءمیں فرائض کی انجام دہی کے دوران 11 صحافی جاں بحق ہوئے تاہم صحافیوں پر حملے کرنے والوں کو سزا نہیں ملی۔

مزید :

انسانی حقوق -