نرگس فخری کو ہالی ووڈ میں زیادہ مزا آتا ہے

نرگس فخری کو ہالی ووڈ میں زیادہ مزا آتا ہے
Fakhri
کیپشن: Nargis

  

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ نرگس فخری ہالی ووڈ میں اپنی پہلی بین الاقوامی فلم ”سپائی‘‘ کی عکسبندی کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کرنے کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق یہ دونوں دنیا بے حد مختلف ہیں لیکن ہالی ووڈ بے حد منظم ہے جس کے باعث کہا جا سکتا ہے کہ وہاں کام کرنے میں زیادہ مزا ہے۔ نرگس فخری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی فلم”میں تیرا ہیرو“کی کامیابی پر مسرت کا اظہار بھی کیا تاہم ان کی پرفارمنس پر رد عمل کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ چند نقادوں نے بڑی کڑی تنقید کی ہے لیکن اب اس شعبے میں کام کرنا ہے تو یہ برداشت تو کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق انہیں معلوم ہے کہ وہ دیگر بالی ووڈ ہیروئنوں سے مختلف ہیں لیکن وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے بہت محنت کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -