پیسکو کا عدم ادائیگی پر 8 سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ

پیسکو کا عدم ادائیگی پر 8 سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ
پیسکو کا عدم ادائیگی پر 8 سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Pesco

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) نے عدم ادائیگی پر 8 سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 28 اپریل تک ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے 8 محکموں کے ذمے ایک ارب روپے کے واجبات ہیں۔ لوکل کونسل بورڈ، پبلک ہیلتھ، ایری گیشن، محکمہ تعلیم، پی ڈی اے، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ صحت نادہندگان میں شامل ہیں۔ پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 28 اپریل تک واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں تمام محکموں کی بجلی منقطع کر دی جائے گی۔

مزید :

بزنس -