مستقبل کی پیش گوئی کرنے والا کمپیوٹر

مستقبل کی پیش گوئی کرنے والا کمپیوٹر
Future
کیپشن: Computer

  

واشنگٹن(بیورورپورٹ)امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا کمپیوٹر پروگرام تیار کرلیا ہے جو زمین پر انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو ریکارڈ کرتے ہوئے ہمارے مستقبل کی پیشن گوئی کرسکتا ہے۔ ماحولیاتی سائنس ایسے کمپیوٹر پروگراموں سے استفادہ کرتی رہی جو کہ زمین، سمندر اور ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ مگر اس بڑے پیمانے پر زمین کے مستقبل کی پیشن گوئی کرنے والا پروگرام حیران کن ہے۔ یہ پروگرام مائیکروسافٹ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور اس میں مزید ترقی سے یہ ساری زمین پر ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے نتائج جاننے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے۔ یہ کمپیوٹر پروگرام کسی علاقے میں پودوں اور درختوں کی کل تعداد، انہیں کھانے والے جانوروں کی تعداد، حتیٰ کہ اس نوعیت کی تمام تبدیلیوں کی تفصیلات فراہم کرسکے گا۔ دوسری طرف کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کا ماحولیاتی نظام اور اس پر پائی جانے والی زندگی کا نظام اس قدر پیچیدہ ہے کہ کسی کمپیوٹر پروگرام کیلئے یہ ممکن نہیں کہ اس کا احاطہ کرسکے یا اس کے مستقبل کے بارے میں کوئی پیشن گوئی کرسکے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -