دنیا کی تیز ترین لفٹ

دنیا کی تیز ترین لفٹ
china
کیپشن: Lift

  

بیجنگ (بیورورپورٹ)جاپانی کمپنی ہٹاچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کی ایک نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں دنیا کی تیز رفتار ترین لفٹ بنائے گی۔ یہ عمارت 2016ء میں مکمل ہوگی اور اس میں وہ جدید ترین لفٹ ہوگی جو کہ صرف 43 سیکنڈ میں 95 منزلوں کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس عمارت کی 111 منزلیں زمین کے اوپر اور 5منزلیں زیر زمین ہوں گی۔ اس میں لفٹ کی کل تعداد 95 ہوگی جبکہ ان میں سے 2 ہی انتہائی تیز رفتار لفٹ ہوں گی۔ اس لفٹ میں ایک مخصوص مقناطیسی موٹر استعمال کی جائے گی جو کہ اسے عام لفٹ کے مقابلہ میں انتہائی تیز رفتار بنادے گی۔ اس کی رفتار 4000 فٹ فی منٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہٹاچی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ لفٹ نہ صرف انتہائی تیز رفتار ہوگی بلکہ مسافروں کیلئے آرام دہ اور محفوظ بھی ہوگی۔ اس میں رفتار کو جانچنے والے آلات اور بوقت ضرورت بریک لگانے کے آلات بھی نصب ہوں گے۔ مسافروں کے کانوں کو زیادہ رفتار پر سفر کی وجہ سے ممکنہ نقصان سے بچانے کیلئے اس لفٹ میں دباؤ کو ضرورت کے مطابق رکھنے کا انتظام بھی ہوگا۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -