امریکی اب امیر ترین نہیں رہے

امریکی اب امیر ترین نہیں رہے
Rich
کیپشن: USA

  

نیو یارک(بیورورپورٹ) امریکہ کی مڈل کلاس، جو کہ ایک طویل عرصہ تک دنیا کا سب سے دولت مند طبقہ رہی ہے۔ اب اس اعزاز سے محروم ہوگئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے ایک تجزیہ کے مطابق اگرچہ امیر ترین امریکی دوسرے ممالک کے امیر ترین لوگوں سے آگے ہی ہیں۔ لیکن مڈل اور لوئر کلاس کے امریکیوں کی نسبت دیگر ممالک کے مڈل اور لوئر کلاس کے لوگ آگے نکل گئے ہیں۔ کینیڈا کی مڈل کلاس کی آمدنی، جو کہ 2000 میں امریکی مڈل کلاس سے بہت کم تھی، اب آگے نکل چکی ہے۔ اسی طرح یورپ کے غریب لوگوں کی آمدنی بھی امریکہ کے غریب لوگوں کی آمدنی سے زیادہ ہے۔ اگرچہ امریکہ کی اقتصادی ترقی بھی بہت سے دیگر ممالک کے برابر یا ان سے بہتر ہے، لیکن اس کے ثمرات نسبتاً محدود تعداد میں لوگوں تک ہی پہنچ رہے ہیں۔ کینیڈا کی اوسطاً آمدنی 2010ء میں امریکہ کی اوسط آمدنی کے برابر ہوگئی تھی اور اب غالباً اس سے بڑھ چکی ہے۔ امریکی غرباء کی زندگی تو شدید مسائل سے دوچار ہوتی جارہی ہے۔ نچلے درجے کا امریکی خاندان یورپ کے نچلے درجے کے خاندان سے بہت کم کماپاتا ہے، جبکہ 35 سال پہلے صورتحال اس کے برعکس تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -