شادی سے ایک روز قبل کزن قتل

شادی سے ایک روز قبل کزن قتل
Murder
کیپشن: Bride

  

چیچہ وطنی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان نے شادی سے ایک روز قبل کزن کو قتل کردیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 11/14-L کی رہائشی عشرت کی شادی گزشتہ روز اپنے کزن اعجاز کے ساتھ ہونی تھی، اس کا دوسرا کزن امین بھی عشرت سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کے والدین نے رشتے سے انکار کردیا تھا، اسی رنجش پر امین نے فائرنگ کرکے عشرت کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔واقعہ والے دن امین عشرت کے گھر داخل ہوا اور للکار کر گھر والوں کو کہا کہ آج وہ ان کو اپنی بے عزتی کا مزا چکھا دے گا،اس دوران اس نے عشرت پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس سے بدقسمت لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اس واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور ایک ہنستا کھیلتا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

اس طرح کے افسوسناک واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں اور اکثر قاتل فرار ہو جاتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ عدم برداشت کی ایک افسوسناک مثال ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں برداشت پیدا کی جائے۔

مزید :

انسانی حقوق -