جنوبی وزیرستان: ملا نذیر گروپ کے 3 کمانڈر اغوا

جنوبی وزیرستان: ملا نذیر گروپ کے 3 کمانڈر اغوا
Abducted
کیپشن: Taliban

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں  اغوا برائے تاوان کے واقعات تو بہت سنے ہوں گے لیکن شائد آپ نے یہ نہیں سنا ہوگا کہ کوئی طالبان بھی اغوا ہوا ہے۔ جی ہاں، کیا وقت آگیا ہے کہ طالبان بھی اغوا ہونے لگے ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے کالعدم تحریک طالبان کے 3عسکریت پسند کمانڈروں کو اغواء کرلیا، مغوی کمانڈروں کا تعلق ملا نذیر گروپ سے ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 3 عسکریت پسند کمانڈروں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا۔ اغواء ہونے والے کمانڈروں کا تعلق ملا نذیر گروپ سے بتایاجاتا ہے۔

مزید :

قومی -