رنبیر کپورکا کترینہ کیف کے لئے گھر والوں سے جھگڑا

رنبیر کپورکا کترینہ کیف کے لئے گھر والوں سے جھگڑا
kaif
کیپشن: katrina

  

ممبئی (بیورو رپورٹ) کترینہ کیف کے لئے رنبیر کپور  اپنے  خاندان سے جھگڑ چکے ہیں. خبریں ہیں کہ قطرینہ کیف کو بہو کے طور پر رنبیر کپور کے والدین  نیتو سنگھ اور رشی کپور پسند نہیں کرتے. اسی وجہ سے رنبیر نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ  گھر چھوڑ دیں گے اور جلد ہی وہ  اپنےخاندانی  گھر سے الگ ہو کر ایک اپارٹمنٹ میں رہیں گے. رنبیر کو یہ سب اس لئے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ شادی سے  پہلے ہی قطرینہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جبکہ ان والدین کو رنبیر کا کترینہ کے ساتھ رہنا تو دور، ان کے ساتھ دوستی بھی ایک آنکھ نہیں بھا رہی   . دیکھنا یہ ہے کہ اس جوڑے کی پریم کہانی کا حال بھی  ان کی پرانی رفاقتوں جیسا ہوتا ہے یا بیٹے کی خواہشات کے آگے والدین ہتھیار ڈال دیں گے.

کترینہ اور  رنبیر نے پہلی بار ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ میں اکٹھے کام کیا تھا، تب کترینہ سلمان خان کو بھلانا چاہتی تھیں جب کہ رنبیر دیپکا کی دوری سے دلبرداشتہ ہو چکے تھےاور دونوں تب سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -