جنونی سیریل کلر گرفتار: اغواء کے بعد 3قتل کرنے کا اعتراف

جنونی سیریل کلر گرفتار: اغواء کے بعد 3قتل کرنے کا اعتراف
Arrested
کیپشن: Serial Killer

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینٹ انوسٹی گیشن پولیس نے 24 سالہ جنونی سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی کہ سیریل کلر اعجاز نے کسی کے گھر میں پناہ لے رکھی ہے جس پر چھاپہ مارا گیا، شاہدرہ کا ملزم اعجاز فیس بک پر لوگوں سے تعلقات قائم کرتا، پھر انہیں دھوکے سے کہیں بلاتا اور نشہ آور چیز کھلا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا اور بعد میں زہر دے کر قتل کردیتا تھا، ملزم نے تھانہ شمالی و جنوبی چھاؤنی اور تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود سے 3افراد کو اغواء کے بعد زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا جبکہ اس سے قتل کی 5دیگر وارداتوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اعجاز سیریل کلر ہے اور قبل ازیں اس کا خاکہ بھی تیار کیا گیا تھا جبکہ بعض افراد نے ملزم کی شناخت بھی کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کے کراچی اور دیگر شہروں میں بھی رابطے ہیں جبکہ اس کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارئیں گے۔

مزید :

لاہور -