تھری جی، فورجی کی نیلامی پر ایف بی آر کو 16 ارب سے زائد ٹیکس ملنے کا امکان

تھری جی، فورجی کی نیلامی پر ایف بی آر کو 16 ارب سے زائد ٹیکس ملنے کا امکان
تھری جی، فورجی کی نیلامی پر ایف بی آر کو 16 ارب سے زائد ٹیکس ملنے کا امکان
کیپشن: FBR

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی سالوں کے انتظار کے بعد پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی اب چند ہی دنوں کے فاصلے پر ہے۔ پی ٹی اے کے تحت ہونے والی لائسنسوں کی نیلامی میں جہاں حکومت کو ریونیو حاصل ہوا ہے وہیں ایف بی آر کو بھی ٹیکس کی مد میں16 ار ب سے زائد کا ریونیو حاصل ہو گا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی میں ہر کامیاب بولی پر 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 4 لائسنسوں کی بولی پر 11 ارب 10 کروڑ روپے حاصل ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 لائسنسوں کی نیلامی پر مزید 5 ارب 10 کروڑ ٹیکس ملنے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -