ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی
ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے ناظم آباد فلائی اوور پر ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید :

کراچی -