سر کی چوٹ نے ’سائنسدان‘بنا دیا

سر کی چوٹ نے ’سائنسدان‘بنا دیا
Injury
کیپشن: Head

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(بیورونیوز)سر پر لگنے والی چوٹ نے جیسن پے جٹ نامی شخص کو آنِ واحد میں ریاضی کا ماہر بنادیا۔ 31 سالہ جیسن کو کبھی تعلیم سے کوئی خاص دلچسپی نہ رہی تھی اور اسے کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کا زیادہ تر وقت شراب نوشی، پہاڑوں سے کودنا اور اونچے مقامات سے چھلانگیں لگانے جیسے مشاغل سے گزرا، جیسن کی زندگی اس وقت اچانک بدل گئی جب ایک رات ایک بات میں دو افراد نے اس پر اچانک حملہ کردیا اور سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگیا۔ سی ٹی سکین کے بعد اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ لیکن اگلے ہی روز اس نے محسوس کیا کہ اس کی زندگی یکسر بدل چکی تھی۔ اسے ہر چیز میں ریاضی کی اشکار نظر آتی تھیں، اس کی ریاضی کے متعلقہ علوم میں دلچسپی بے انتہا بڑھ چکی تھی۔ پیجٹ دنیا میں موجود ان صرف 40افراد میں سے ایک بن گیا ہے کہ جو ”ساؤنٹ سنڈروم“ کا شکار ہیں۔ ”ساؤنٹ سنڈروم“ وہ بیماری ہے کہ جس میں سر پر لگنے والی اچانک چوٹ کی وجہ سے متاثرہ فرد میں ریاضی، آرٹ یا موسیقی کی بے پناہ صلاحیتیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ پیجٹ نے کہا کہ میں اس بات کا زندہ ثبوت ہوں کہ ہم میں سے ہر ایک میں یہ صلاحیتیں موجود ہیں اور اگر یہ میرے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -