مریخ پر جانا ضروری ہے

مریخ پر جانا ضروری ہے
مریخ پر جانا ضروری ہے
کیپشن: Mars

  

نیویارک(بیورورپورٹ)امریکی خلائی ادارے ”ناسا“ کے سربراہ نے سیارہ مریخ پر انسانی مشن کو بنی نوعِ انسان کی بقاء کیلئے ازحد ضروری قرار دے دیا ہے۔ سرخ سیارے پر انسانون کو بھیجنے کے مشن کے متعلق بات کرتے ہوئے بولڈن نے کہا کہ یہ عمل تین حصوں میں 2030ء تک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کی تکمیل کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے، جن میں خلاء میں پورے اگانا بھی شامل ہے۔ بولڈن جو کہ ایک تجربہ کار شٹل پائلٹ اور امریکی خلائی پروگرام کے سربراہ ہیں، مریخ کی طرف انسانی مشن کے متعلق ایک پروگرام مکیں بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ”اگر بنی نوع انسان اپنی دائمی بقاء اہتی ہے تو اسے متعدد سیاروں کی مخلوق بننا ہوگا، ہمیں مریخ پر جانا ہوگا اور مریخ دوسرے شمسی نظاموں کی طرف جانے کیلئے پہلا قدم ثابت ہوگا“ یاد رہے کہ بولڈن اس خلائی شٹل کے پائلٹ تھے جو کہ مشہور زمانہ ہبل ٹیلی سکوپ کو خلا میں لے کر گئی تھی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -