و ٹہ سٹہ کی شا د ی کا خو فنا ک ا نجا م،باپ نے اپنے بیٹے اوربہو سمیت 4افراد کو قتل کر د یا

و ٹہ سٹہ کی شا د ی کا خو فنا ک ا نجا م،باپ نے اپنے بیٹے اوربہو سمیت 4افراد کو ...
و ٹہ سٹہ کی شا د ی کا خو فنا ک ا نجا م،باپ نے اپنے بیٹے اوربہو سمیت 4افراد کو قتل کر د یا
کیپشن: murder

  

لا ہور (شعیب بھٹی)کا ہنہ کے علاقہ میں و ٹہ سٹہ کی شا د ی کا خو فنا ک ا نجا م،باپ نے اپنے بیٹے اوربہو سمیت 4افراد کو قتل کر د یاجبکہ ایک ز خمی کوہسپتال میں طبی ا مدا د د ی جا ر ی ہے ملز م فا ئر نگ کر تا ہو ا مو قع سے فرا ر ہو گیا جسے گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی۔چار افرا د کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔پو لیس نے لا شوں کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خا نہ بھجوا کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ کا ہنہ اور قصور مصطفی آ با دللیا نی کے علاقہ کے رہا ئشی سر فراز عر ف بو د ینا می شخص کا اپنی بھا بی ر ضیہ سے اپنی بہو سو نیا کو گھر لا نے پرمعمو لی تلخ کلا می کے بعد جھگڑا ہوا۔ جس پر طیش میں آ کرسرفراز نے سو نیا کو ما رنا چا ہااور فائرنگ کردی تاہم ملزم کا بیٹا 26سا لہ سکندر سا منے آ گیا  جو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر زمین پر گرگیا۔ جواں سال بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر ملزم نیم پا گل ہو گیا اور دوبا رہ فا ئر نگ کر تے ہو ئے اپنی بہو سونیا پرفائرنگ کردی جس پر وہ بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ ملزم دونوں کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ اور محلے دار اکٹھے ہو گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دوران ملزم اپنی بھابی رضیہ سلطانہ کے گھر کاہنہ ملکاں کالونی پہنچ گیا۔ملزم نے وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بھابی رضیہ سلطا نہ اور اس کے جوان سا لہ بیٹے وقار کو اندھا دھند فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ موقع پر درجنوں افراد جمع ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دیں۔کاہنہ پولیس کے مطابق ہمیں بعد میں معلو م ہو ا ہے کہ ملز م پہلے قصور کے علاقہ مصطفی آباد للیا نی میں اپنی بہو اور بیٹے کو قتل کرکے آ یاتھا۔ ملزم نے 2قتل کا ہنہ کے علاقہ جبکہ 2قتل قصور مصطفی آبادللیا نی میں کئے ہیں۔ملز م کی گرفتاری کے لئے کاہنہ اور مصطفی آباد للیانی پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -