نشے میں دھت امریکی شہری کی بیوقوفیاں

نشے میں دھت امریکی شہری کی بیوقوفیاں
American
کیپشن: Drunk

  

نیو یارک(خصوصی رپورٹ) 33 سالہ ڈیوڈ نامی امریکی شہری جس نے اپنے جسم پر گیسولین لگا رکھی تھی اور نشے میں دھت تھا،سگریٹ سلگانے کی کوشش کی تو آگ نے اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس پر وہ قریب موجود کار واش سروس سٹیشن کی طرف دوڑ پڑاجہاں پر موجود عملے نے پانی کا پریشر مار کر اس کے بدن پر لگی آگ کو بجھا دیا۔ڈیوڈ کا پاگل پن صرف یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتا،اسی سروس سٹیشن سے اس نے ایک کار چرائی اور اسے سٹیشن کے داخلی راستے پر لاکھڑاکیا اور آنے والی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا،اسی دوران ڈیوڈ کار سے اترا اور سڑک پر دوڑ نا شروع کر دیا،قریب ہی موجود ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا شروع کر دیا۔مالک مکان کو اس کے چیخنے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔وہ چیخ چیخ کر اس سے گیسو لین کا مطالبہ کر رہا تھا۔مالک مکان نے فوراً پولیس بلا لی۔ شدید جھلس جانے کے باعث دیوانہ وار شخص کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے سینٹ پال برن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ نے بہت زیادہ نشہ کر رکھا تھا،اس نے گیسولین بھی اپنے جسم پر لگا رکھی تھی،اسی دوران اس نے سگریٹ سلگانے کی کوشش کی تو آگ نے اسے کے پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اپنے زخموں کو مندمل کرنے کیلئے اس نے پھر سے گیسولین کو جسم پر لگانا چاہااور ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کیخلاف کار چوری،تیز ڈرائیونگ،مجرمانہ غفلت سمیت متعدد چارجز لگائے جا سکتے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -