بوڑھوں کے لئے خوشخبری

بوڑھوں کے لئے خوشخبری
Old
کیپشن: Aged

  

بوں(بیورورپورٹ)جرمنی کی ایک کمپنی نے بوڑھے اور چبانے میں تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کیلئے ایک دلچسپ حل نکالا ہے۔ روایتی کھانوں سے ملتی جلتی شکل کے ایسے کھانے متعارف کروا دئیے گئے ہیں جو کہ چبانے اور ہضم کرنے کیلئے انتہائی نرم ہیں۔ چاہے پال ہو یا بھنا ہوا گوشت، یہ کھانے دیکھنے میں بالکل عام کھانوں کی طرح لگتے ہیں، لیکن دراصل عام کھانوں کے مقابلہ میں انتہائی نرم ہیں۔ ان کھانوں کی تیاری کیلئے عام غذاؤں کو کاٹ کر مکس کیا جاتا ہے اور اسے ایک انتہائی نرم جھاگ کی شکل دی جاتی ہے اور پھر اسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص شکلیں دی جاتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اسی طرح کام کرتی ہے جیسے کمپیوٹر پر آپ کوئی تصویر بناکر اسے پرنٹ کرلیں۔ یہ کھانے 3D شکل میں پرنٹ کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عام کھانوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس سے نہ صرف چبانے اور نگلنے میں مسائل کا سامنا کرنے والے افراد مطلوبہ غذائیت حاصل کرسکتے ہیں، بلکہ یہ غذائیت انہیں ان کی من پسند اشیاء کی شکل میں ہی حاصل ہوگی۔

مزید :

تعلیم و صحت -