لالچ نے معصوم لوگوں کو مار ڈالا

لالچ نے معصوم لوگوں کو مار ڈالا
Ship
کیپشن: South Korea

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (بیورورپورٹ) تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ڈوبنے والی کشتی، جس میں سکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد ڈوب کر ہلاک ہوگئی، میں وزن کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ کشتی پر موجود وزن مقررہ حد سے 3 گنا زیادہ تھا۔ حکام نے کشتی کے مالکان کی کمپنی کے دفاتر کی تلاشی کی اور انہیں پابند کردیا کہ وہ ملک سے باہر سفر نہ کریں۔ پچھلے ہفتہ جب کشتی انچین کی بندرگاہ سے روانہ ہورہی تھی تو اس کے حکام نے کورین شپنگ ایسوسی ایشن کو مطلع کیا تھا کہ اس پر موجود کل وزن 3608 ٹن تھا، جبکہ وزن کی مقررہ حد 987 ٹن تھی۔ کورین حکام کی طرف اے امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں، اب تک حکام کی طرف سے 157 ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 145 افراد کی ابھی تک تلاش جاری ہے۔ وزن کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کے علاوہ کورین اس بات کی بھی تفتیش کررہے ہیں کہ کشتی ایک حالیہ مرمت کے بعد سفر کے قابل بھی تھی یا نہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -