شادیاں فضاؤں میں

شادیاں فضاؤں میں
Wedding
کیپشن: Dubai

  

دبئی(بیورورپورٹ)اگر آپ اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے آپ کے پاس اضافی 33ہزار پاؤنڈ موجود ہیں، تو دبئی کا برج العرب ہوٹل آپ کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ دبئی کا یہ منفرد ہوٹل دنیا بھر کے دولتمند لوگوں کی پسندیدہ ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ شادی کی منفرد اور یادگار تقریبات کیلئے ہوٹل نے اپنے ہیلی پیڈ کو استعمال کرنے کا اچھوتا منصوبہ متعارف کروادیا ہے۔ ہوٹل کا یہ ہیلی پیڈ خلیج عرب سے 693 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ شادی کے بل میں مناسب اضافے کے ساتھ دیگر سہولیات اور خدمات میں دستیاب ہوں گی جن میں ایک ماہر اور مشہور شیف کی خدمات، آبدوز کے ذریعے ہوٹل میں آمد اور ہوٹل کے اپنے ماہرین کے ساتھ شاپنگ شامل ہے۔ برج العرب کا ہیلی پیڈ ماضی میں بھی خبروں کا حصہ بنتا رہا ہے جس کی وجہ مشہور زمانہ شخصیات کی اس میں دلچسپی ہے۔ 2004ء میں شہرہ آفاق ٹینس کھلاڑیوں راجر فیڈرر اور آندرے آگاسی نے یہاں ایک میچ بھی کھیلا۔

مزید :

تفریح -