کینسر کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی آخری خواہش اُس کی موت کے ساتھ ہی پوری کردی گئی، کیا خواہش تھی؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

کینسر کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی آخری خواہش اُس کی موت کے ساتھ ہی پوری ...
کینسر کا شکار ہونے والی 20 سالہ لڑکی کی آخری خواہش اُس کی موت کے ساتھ ہی پوری کردی گئی، کیا خواہش تھی؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا (نیوز ڈیسک) فلپائن سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی رسینے پروگنتا اس تصویر میں دلہن کی طرح بنی سنوری نظر آتی ہیں، لیکن یہ ان کی شادی کی تصویر نہیں بلکہ دنیا سے رخصتی کا منظر ہے۔ ہڈیوں کے کینسر سے طویل جنگ کے بعد زندگی ہارنے والی رسینے کی آخری خواہش یہی تھی کہ انہیں دلہن بنا کر قبر میں ڈالا جائے، اور ان کے گھر والوں نے آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے خوب بناﺅ سنگھار کر کے تابوت میں ڈالا۔

نوجوان لڑکا لڑکی گھر سے بھاگ گئے، چند ہی دن بعد گھر والوں نے ڈھونڈ نکالا، لیکن پھر گاﺅں واپس لاکر سب کے سامنے ایسے شرمناک ترین کام پر مجبور کردیا کہ سن کر ہر انسان کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاواﺅ سٹی سے تعلق رکھنے والی رسینے ’اوسٹیسا رکوما‘ نامی کینسر میں مبتلا تھیں اور گزشتہ ہفتے ان کی وفات ہوگئی۔ جب انہیں اندازہ ہوگیا کہ ان کے آخری دن آن پہنچے تھے تو انہوں نے اپنی تدفین کی تیاریاں خود ہی شروع کردیں۔ انہوں نے آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے گھر والوں سے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ دنیا سے رخصت ہوں تو بہت خوبصورت نظر آرہی ہوں۔ اب ان کی آخری رسومات کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سفید تابوت میں سفید پھولدار لباس پہنے لیٹی ہیں جبکہ سر پر بھی سفید پھولوں کا تاج پہن رکھا ہے۔
اپنے آخری بناﺅ سنگھار کی تمام تفصیلات رسینے نے خود طے کی تھیں، جنہیں ان کے گھر والوں نے ان کی موت کے بعد عملی شکل دی۔ ان کی بہن رولین نے بتایا کہ موت سے قبل ہی رسینے نے ایک میک اپ آرٹسٹ سے رابطہ کرکے اسے تاکید کی تھی کہ موت کے بعد وہ اس کا میک اپ کرے۔ وہ مرنے کے بعد سفید، نیلے، سبز اور گلابی رنگوں میں رخصت ہونا چاہتی تھیں۔


رولین کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو ان کی آخری خواہش کے مطابق دنیا سے رخصت کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بہن اس بات پر مطمئن ہوں گی کہ انہیں بہت خوبصورت بنا کر دنیا سے رخصت کیا گیا اور وہ اسی پیاری صورت کے ساتھ ان کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -