سام سنگ کمپنی کو سوشل میڈیا پر صارف کا انتہائی شرمناک پیغام، آگے سے کمپنی نے اس کا ایسا راز افشا ءکردیا کہ پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی کردیا، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کو ایک شریر انٹرنیٹ صارف سے واسطہ پڑ گیا جس نے کمپنی کا مذاق اڑانے کے لئے اس کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر ایک غیر اخلاقی میسج پوسٹ کر دیا، لیکن کمپنی نے بھی اس کے گھٹیا مذاق کو نظر انداز کرنے کی بجائے ایسا جواب دیا کہ بیچارہ پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کی تصویر بن کر رہ گیا۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک ساحلی مقام کے خوبصورت منظر کے ساتھ سام سنگ گلیکسی S8 موبائل فون کی تصویر پوسٹ کی اور اپنے پیغام میں لکھا ”آپ نے گلیکسی S8 خرید لیا؟ ہمیں وہ پہلی تصویر دکھائیں جو آپ نے اس کے ساتھ بنائی۔“
’زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والے پوری زندگی بھی یہ ایک کام کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے‘ سائنسدانوں نے فحش فلموں کا سب سے خطرناک نقصان بتادیا، ایسا نقصان جس کے بارے میں اب تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا
سام سنگ کے اس پیغام کے جواب میں بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے اپنی بنائی ہوئی تصاویر بھیجیں لیکن انٹرنیٹ صارف @savEdward کے ذہن پر شیطان سوار ہوا تو اس نے سام سنگ کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”میں نے تو پہلی تصویر اپنے جسم کے پوشیدہ حصے کی بنائی ہے۔“ سام سنگ نے بھی اس گھٹیا مذاق کا جواب دینے میں دیر نہیں لگائی، اور جواب بھی ایسا دیا کہ مذاق کرنے والے صارف کو ساری دنیا کے سامنے تماشہ بنادیا۔ کمپنی نے اس صارف کی ٹویٹ کے جواب میں ایک خوردبین کی تصویر پوسٹ کردی، اور سب ہی جانتے ہیں کہ یہ تصویر پوسٹ کرنے کا کیا مطلب تھا، کیونکہ خوردبین ایک ایسا آلہ ہے جو بے حد چھوٹی چیزوں کو دیکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
سام سنگ کے اس جواب پر انٹرنیٹ صارفین نے غیر اخلاقی مذاق کرنے والے صارف کا خوب مذاق اڑایا۔ اس کی مردانگی کو تضحیک کا نشانہ بنتے دیکھ کر ایک خاتون اس کے دفاع میں سامنے آئی، جس کا کہنا تھا کہ وہ اس صارف کی گرل فرینڈ ہے۔ اس خاتون نے دعوٰی کیا کہ سام سنگ نے جو تاثر دینے کی کوشش کی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے، لیکن یہ وضاحت بھی کسی کام نہ آئی۔ سام سنگ کا دلچسپ جواب دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر ایک مقبول لطیفے کی صورت اختیار کرگیا اور اب ہر کوئی اس سے لطف اندوز ہورہا ہے۔