’میری انٹرنیٹ پر اس لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی، لیکن ایک سال بعد پتہ چلا وہ تو دراصل 55 سال کا بوڑھا ہے، پھر بھی اس دھوکے پر اس کی بے حد شکر گزار ہوں کیونکہ اس حرکت کی وجہ سے مجھے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی کہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے دنیا کے انوکھے ترین پیار کی کہانی سنادی
لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی دوشیزہ ایما پیریر کی ملاقات ایک ویب سائٹ کے ذریعے رونالڈو نامی نوجوان سے ہوئی تو وہ سمجھیں کہ انہیں اپنا آئیڈیل مل گیا، لیکن دراصل یہ ’آئیڈیل‘ ایک 55 سالہ فراڈیا نکلا، جس نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر ایک خوبرو نوجوان کی تصویر لگا رکھی تھی۔ایسے فراڈئیے کو بھلا کون اچھا کہے گا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے دھوکے کا نشانہ بننے والی ایما تہہ دل سے اس کی مشکور ہیں۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ ایما کا کہنا ہے کہ رونالڈو کے پروفائل پر لگی تصویر نے انہیں بہت متاثر کیا اور انہوں نے اس کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا۔ ایک سال کے دوران ان کی بات چیت چلتی رہی مگر وہ اس بات پر حیران تھیں کہ رونالڈو ان کے ساتھ ملاقات کی بات کو ہر بار کوئی بہانہ بنا کر ٹال جاتا تھا۔ بالآخر انہوں نے حقیقت کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی اور تب یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ جس شخص نے خود کو ایک دلکش نوجوان ظاہر کررکھا تھا وہ دراصل 55 سال کا ادھیڑ عمر شخص تھا، جس کا اصل نام ایلن سٹینلی تھا۔
’اگر آپ ہمیں برہنہ تصاویر بھیجیں تو ہم انہیں۔۔۔‘ معروف ہوٹل نے انتہائی شرمناک اعلان کردیا، ان تصاویر کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ جان کر ہر شخص حیران پریشان رہ جائے
ایلن نے ایما کو پھنسانے کیلئے فریب کاری کی تھی اور ایک خوبرو نوجوان کی چوری شدہ تصویر استعمال کر کے ان سے دوستی کرلی تھی۔ ایلن کی حقیقت معلوم ہوتے ہی ایما نے اس سے قطع تعلق کرلیا، لیکن وہ جس خوبصورت چہرے کو دیکھ کر محبت میں گرفتار ہوئی تھیں اس کا خیال دل سے نہ نکال سکیں۔ اس شخص کی تلاش کے لئے انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کا رخ کیا، اور بالآخر انہیں معلوم ہو گیا کہ یہ ایک 35 سالہ ماڈل ایڈم گزیل تھا، جو کہ ان سے 2000 میل کی دوری پر ترکی میں رہتا تھا۔ قسمت کا کھیل دیکھئے کہ ایما اور ایڈم کی ملاقات بھی ہو گئی اور انہیں ایک دوسرے سے محبت بھی ہو گئی، اور وہ اس کیلئے سب سے زیادہ شکر گزار اسی فراڈئیے کے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان رابطہ ہوا۔
ایما نے اپنی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا ”پہلے تو میں ایلن سے سخت نفرت کرتی تھی اور مجھے اس بات کا سخت صدمہ تھا کہ اس نے کسی کی تصویر چرا کر مجھے دھوکہ دیا تھا، لیکن اب میں اس کی شکر گزار ہوں کہ اس کی وجہ سے مجھے ایڈم مل گیا، جو میری زندگی کی محبت بن چکا ہے۔ “ ایما نے بتایا کہ انہوں نے 2015 میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ZOOSK جوائن کی اور جلد ہی انہیں رونالڈو نامی شخص کا میسج موصول ہو گیا جو ان سے دوستی کا خواہاں تھا۔ وہ اس کی تصویر دیکھتے ہی وہ متاثر ہوگئیں اور اس کے ساتھ گفتگو کا آغاز کردیا۔ اس شخص نے خود کو جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ کا رہائشی بتایا تھا۔
’اس دن ہماری سہاگ رات تھی، اپنے کمرے میں پہنچے ہی تھے تو دروازے پر دستک ہوئی، کھول کر دیکھا تو وہاں لڑکا لڑکی کھڑے تھے جو کہنے لگے۔۔۔‘ آدمی نے ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر آپ بھی بدقسمتی پر ہنس پڑیں گے
جب ایک سال کے آن لائن تعلق کے باوجود رونالڈو ان سے ملاقات پر تیار نہ ہوا تو ان کے دل میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔ انہوں نے ’ریورس ایمیج‘ ایپ کے ذریعے رونالڈو کی تصویر کی حقیقت معلوم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تب انہیں پتہ چلا کہ اس نے اپنے پروفائل پر جو تصویر لگائی ہوئی تھی وہ دراصل ایڈم نامی کسی شخص کی تھی، اور بالآخر انہیں ترکی کے شہر استنبول سے تعلق رکھنے والے ایڈم گزیل کا پتہ مل ہی گیا۔
انہوں نے فیس بک پر ایڈم کو میسج بھیجا ”ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے لیکن ایک سال قبل انٹرنیٹ پر کسی شخص نے آپ کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مجھے دھوکہ دیا۔ ہمارے درمیان ایک سال تک تعلق رہا۔ پھر مجھے معلوم ہوا کہ وہ آپ کی تصویر استعمال کررہا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ سے رابطہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں لیکن میں بس آپ کو یہ بات بتانا چاہتی تھی۔“
ایما کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ان کے درمیان اِکا دُکا میسجز کا تبادلہ ہوجاتا تھا۔ تین ماہ بعد انہوں نے پہلی بار ویڈیو کال کی تو وہ اس شخص کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی سے اچھل اٹھیں جس کی تصویر دیکھ کر وہ اس کی محبت میں مبتلا ہوگئی تھیں۔ ایڈم نے بتایا کہ وہ ترکی میں ماڈلنگ کرتا ہے اور اداکاری کا شوق بھی رکھتا ہے۔ کچھ ہی عرصے میں ان کے درمیان گہری دوستی ہوگئی اور پھروہ برطانیہ چلا آیا۔ اب وہ دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں اور پوری زندگی ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔