14سال سے کم عمر بچوں کو کبھی بھی اکیلے سڑک نہ پار کرنے دیں ورنہ۔۔۔ سائنسدانوں نے والدین کو خبردار کردیا ، ایسا نقصان بتادیا کہ جان کرکوئی بھی پریشان ہوجائے گا

14سال سے کم عمر بچوں کو کبھی بھی اکیلے سڑک نہ پار کرنے دیں ورنہ۔۔۔ سائنسدانوں ...
14سال سے کم عمر بچوں کو کبھی بھی اکیلے سڑک نہ پار کرنے دیں ورنہ۔۔۔ سائنسدانوں نے والدین کو خبردار کردیا ، ایسا نقصان بتادیا کہ جان کرکوئی بھی پریشان ہوجائے گا

  



نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بچے سڑک کراس کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں یہ کام آتا ہے لیکن ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 14سال سے کم عمر کے بچے بحفاظت سڑک پار نہیں کرسکتے۔ سائنسدانوں نے ایک لیبارٹری ٹیسٹ میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس کی مدد لیتے ہوئے 40کلومیٹر کی رفتار پر گاڑی کے سامنے بچوں کو سڑک پار کرنے کا تجربہ کیا۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ چھ سال تک کے بچوں میں سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر کے امکانات 8فیصد، آٹھ سال کے بچوں میں یہ تناسب 6فیصد اور 10سال کے بچوں میں 5فیصد تھا۔12سال کے بچے بھی صحیح طرح سڑک پار نہیں کرپائے اور ان میں یہ تناسب 2فیصد دیکھا گیا۔آئی اووا یونیورسٹی کے پروفیسر جوڈی پلمرٹ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بچے بھی بالغوں کی طرح بآسانی سڑک پار کرسکتے ہیں لیکن مصروف شاہراہوں پر ایسا ممکن نہیں کیونکہ بچے صحیح طرح گاڑیوں کے فاصلے اور رفتار کا القاءنہیں رکھتے اور حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ بچوں کو بتائیں کہ سڑک پار کرتے ہوئے تنگ کی بجائے کھلے گیپس کا استعمال کریں ورنہ وہ حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس