ورزش سے قبل اس پھل کا جوس پینے سے آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بہت تیز ہوجائے گا

ورزش سے قبل اس پھل کا جوس پینے سے آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بہت تیز ہوجائے گا
ورزش سے قبل اس پھل کا جوس پینے سے آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بہت تیز ہوجائے گا

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر ورزش سے پہلے آپ چقندر کا جوس پئیں تواس کی وجہ سے آپ کے دماغ کی کارکردگی بڑھے گی اور یاداشت بہتر رہے گی۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ چقندر کے جوس میں نائٹرک آکسائیڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی بڑھتی ہے اور وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے تحقیق کار پروفیسر جیک راجیسکی کا کہنا ہے کہ نائٹرک آکسائیڈ ایک طاقتور مالیکیول ہے اور یہ جسم کے ان حصوں میں جاتا ہے جہاں آکسیجن کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور دماغ کوآکسیجن کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے چقندر کا جوس اسے تقویت دیتا ہے۔”جب چقندر کا جوس ورزش سے قبل پیا جاتا ہے تو یہ زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں گردش کرتا ہے اور دماغ کو زیادہ بہتر طریقے سے آکسیجن ملے گی۔“ تحقیق میں سائنسدانوں نے 26مردوں اور خواتین جن کی عمریں 55سال یا زیادہ تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشرکامسئلہ درپیش تھا اور یہ ورزش بھی نہیں کرتے تھے۔ان میں سے آدھے افراد کو چقندر کا جوس پلایا گیا اور اس کے بعد 50منٹ کے لئے ورزش کا کہاگیا جبکہ آدھے لوگوں کو صرف ورزش کروائی گئی۔ یہ عمل ہفتے میں تین دن تک جاری رکھا گیا اور چھ ہفتے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے ورزش سے قبل چقندر کا جوس پیا تھا ان کی دماغی صحت زیادہ بہترتھی ۔

وہ قدرتی غذاجسے کھاکرکے آپ صرف 7دن میں اپنا وزن کم کرلیں گے

مزید : تعلیم و صحت