کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوارکیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کر یں

کاشتکار کماد کی زیادہ پیداوارکیلئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کر یں

سلانوالی(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار کماد کی فی ایکڑزیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے 100تا 120من بیج فی ایکڑ استعمال کر یں۔انھوں نے کہا کہ بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحت مند اور بیماری سے پاک ہوں ۔ مونڈھی فصل سے بھی بیج حاصل نہ کریں۔ بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کے صحت مند ہونے کی تصدیق کرلیں اور بیج کے لئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم3سے 4آنکھیں ضرور ہونی چاہئیں ۔کماد کی کاشت کیلئے صرف محکمہ کی منظور شدہ اور علاقائی لحاظ سے موزوں اقسام کاانتخاب کریں۔ گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لئے درانتی یا پلچھی کا استعمال نہ کریں اور کھوری ہاتھوں سے اتاریں اس کے علاوہ نقل وحمل کے دوران بھی احتیاط کریں ۔بہتر ہے بیج کوکھیت میں لاکر ہی چھیلیں۔ بیج کیلئے گنے کے اوپر والاحصہ استعمال کریں۔ بیج تیار کرنے کے بعدبوائی میں تاخیر نہ کریں اور بیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلول میں 3سے 5منٹ تک بھگوکرکاشت کریں ۔

مزید : کامرس