فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.125 ارب روپے کا نمایاں اضافہ

فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.125 ارب روپے کا نمایاں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال 2017ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران فاطمہ فرٹیلائیزر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1.125 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2017ء کے دوران کمپنی کو 2.273 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.125 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے رواں سال کے پہلے 3 ماہ کیلئے 1.08 روپے کی فی حصص آمدنی کی منظوری دی ہے ۔
جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.54 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید :

کامرس -