دنیا کی معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے:آئی ایم ایف

دنیا کی معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے:آئی ایم ایف

  



واشنگٹن(این این آئی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرژونگ ٹاؤ نے کہاہے کہ دنیا کی معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات آئی ایم ایف کی میٹنگ میںآئی ایم ایف کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے کہی۔ژونگ ٹاؤ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے دنیا کی معیشت کے بارے میں اپنی پیشگوئی بہتر کی ہے۔آئی ایم ایف آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخری حصے میں دنیا کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ٹاؤ کا کہنا ہے کہ دنیا کی زیادہ تر بڑی معیشتوں میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

مزید : کامرس