خراب موسم‘ گندم کے کھلے ذخیروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت

خراب موسم‘ گندم کے کھلے ذخیروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)محکمہ خوراک پنجاب نے آمدہ موسمی حالات کے باعث گندم کے کھلے ذخیروں کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کی ہے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ محکمہ خوراک کے سٹورزمیں پہلے سے ہی بھاری مقدار میں پرانی گندم موجود ہے ا س لئے رواں ہفتہ میں شروع ہونے والی گندم کی خریدار ی مہم کے دوران صوبہ بھر کے مختلف شہروں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید کی صورت میں بڑی مقدارمیں گندم سٹورز میں ذخیرہ ہونے سے رہ جائے گی جسے کھلی جگہ پر ذخیرہ کیا جائے گا، اس گندم کوآمدہ موسم برسات و مون سون کے دوران بارشوں یا دیگر موسمی اثرات سے بچانے کیلئے ان کی حفاظت کیلئے پیشگی غیر معمولی اقدامات کئے جائیں، سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں اپریل و مئی کے دوران خریدکی جانیوالی گندم کی حفاظت یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر کسی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو ذمہ دار افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

کامرس -