انٹرنیشنل کیمیکلز اینڈ ڈائیز انڈسٹری اینڈ ایگزی بیشن26 اپریل کو ہوگی
لاہور (این این آئی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائیز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے زیر انتظام 4 روزہ انٹرنیشنل کیمیکلز اینڈ ڈائیز انڈسٹری اینڈ ایگزی بیشن کا آغاز رواں ماہ 26 اپریل کو کراچی میں ہو گا۔ پی سی ڈی ایم اے کے چئیرمین ناصر فتح نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نمائش 29 اپریل کو ختم ہو گی جس میں معروف پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیاں 100 سے زائد سٹالز پر اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں 35 غیر ملکی وفود کی شرکت بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے عالمی برادی کے ساتھ کاروباری رابطوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی میں بھی مدد ملے گی