پنجاب بھر میں باردانہ کا اجرا ء۷ اور گندم خریداری کا آغاز کر دیا گیا : ملک اقبال چنڑ
لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکار کو خوشحال بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے ۔ پنجاب بھرمیں باردانہ کا اجراء اور گندم خریداری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ امسال 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم13 سو روپے فی من خریدی جا ئے گی ۔مڈل مین کی اجارہ داری ختم کرکے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی طریقہ کار پر کسانوں کو باردانہ کا اجراء کیا جارہا ہے اور کسی کی حق تلفی نہ ہونے دی جارہی ہے۔ چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیاد وں پر سہولت فراہمکے بارے ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ، کاشتکاروں کے نمائندے اور عوامی نمائندے سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں اور کسی خریداری مرکز پر بے قاعدگی کی صورت میں ٹال فری نمبر پر شکایت درج کی جائے گی تاکہ بے قاعدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن میں گندم خریداری کے70مراکز قائم کئے گئے ہیں۔