شبِ معراج کے صاحبؐ!

شبِ معراج کے صاحبؐ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حفیظ تائب ؒ

رفعت مِرے آقا ؐ نے وہ پائی شبِ معراج
تھی زیرِ قدم ساری خدائی شبِ معراج

جب لے گیا حق مکّہ سے تا مسجدِ اقصیٰ
محبوبؐ کو ہر شان دکھائی شبِ معراج

طے کر کے سب افلاک گئے عرش پہ جب آپ ؐ
سب عرشیوں نے خوب منائی شبِ معراج

ہر فاصلہ اور وقت کیا آپؐ نے تسخیر
تھی دیدنی بندے کی بڑائی شبِ معراج

سرکار ؐ ہوئے لوح و قلم کے بھی مشاہد
ہر شے انہیں خالق نے دکھائی شبِ معراج

قوسین سے آگے تھی کہیں آپؐ کی منزل
کس جا نہ ہوئی ان کی رسائی شبِ معراج

آقا ؐکا یہ احسان نہیں بھولنے والا
اُمت نہ کسی وقت بھلائی شبِ معراج

جب گفت و شنید آپ ؐ کی حق سے ہوئی تائب
کیا کیا نہ ہوئی عقدہ کشائی شبِ معراج

***

مزید :

ایڈیشن 2 -