بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گنے کی پیداوار میں 70 فیصد اضافے کا امکان

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گنے کی پیداوار میں 70 فیصد اضافے کا امکان

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گنے کی پیداوار میں 70 فیصد اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ موزوں موسمی صورتحال کے باعث گنے کی فصل کی زیادہ رقبے پرکاشت ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں گنے کی کاشت کے سیزن 2017-18ء کے دوران گنے کی پیداوار 7 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جس سے ملکی گنے اور چینی کی پیداوار ایک بار پھر طلب کے برابر ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گنے کی پیداوار میں اضافے کی وجہ موزوں موسمی صورتحال اور بارشیں ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار زیادہ رقبے پر گنے کی فصل کاشت کررہے ہیں جبکہ آئل سیڈز کی قیمتوں میں کمی کے باعث بھی کاشتکار گنے کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید : کامرس