دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین کاحصول‘10ارب کے فنڈز جاری

دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین کاحصول‘10ارب کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کی خاطر 9 ارب 67 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کیلئے جاری مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت 14ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ منصوبہ کی تکمیل سے 4500میگاواٹ بجلی آبی ذرائع سے پیدا کی جائیگی۔

مزید : کامرس