برازیل میں رواں سال کافی کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا امکان

برازیل میں رواں سال کافی کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساؤپاؤلو (اے پی پی) برازیل میں رواں سال کافی کی پیداوار میں 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ سال کے دوران کافی کی پیداوار میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ چینی کموڈیٹی گروپ سی او ایف سی او کے جوزف رائینر نے میڈیا کو بتایا کہ گروپ کے ماہرین کی ٹیم نے کافی کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ملک برازیل کے کئی علاقوں کا دورہ کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائینیل کافی سائیکل میں آف ایئر کے باعث کسان کم رقبے پر کافی کی فصل کاشت کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ملک کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال برازیل میں کافی کی پیداوار میں زبردست اضافے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال برازیل کی کافی کی پیداوار 51.37 ملین بیگ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

مزید :

کامرس -