بگ تھری کے خاتمے کیلئے شہر یار کے دبئی میں ڈیرے

بگ تھری کے خاتمے کیلئے شہر یار کے دبئی میں ڈیرے
 بگ تھری کے خاتمے کیلئے شہر یار کے دبئی میں ڈیرے

  

دبئی (آئی این پی)چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس سے پہلے ہونے والے آخری اجلاس میں پی سی بی بگ تھری کی ڈٹ کے مخالفت کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی بگ تھری کی ڈٹ کے مخالفت کرے گا۔ پی سی بی آئی سی سی میں بگ تھری کے خاتمے کیلئے اپنا اور ساتھی ممالک کا بھرپور موقف پیش کرے گا۔ بگ تھری کے خاتمے کے حوالے سے پی سی بی کو آئی سی سی میں دیگر بورڈز کی حمایت بھی حاصل ہے۔آئی سی سی اجلاس 24 سے 26 اپریل تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ آئی سی سی کے 10 فل ممبرز میں بگ تھری کی حمایت میں اس وقت صرف بھارت اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان دیگر بورڈز کے ساتھ لابنگ میں بھی مصروف ہیں۔ بگ تھری میں شامل آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز بھی آئی سی سی میں تقسیم کے خلاف ہیں۔ذرائع کے مطابق شہریار خان آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کے خلاف اپنا موقف دیں گے۔ اجلاس میں شہریار خان بنگلہ دیشی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی