آئی پی ایل، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے مابین میچ آج کھیلا جائیگا
ممبئی(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) پیر کو واحد میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے مابین ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا 28 واں میچ (آج) ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی ٹیموں کے درمیان وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی کی ٹیم چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پونے سپر جائنٹ نے ابھی تک تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔