ڈویلیئرنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی

ڈویلیئرنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی
 ڈویلیئرنے کمسن بیٹے ابراہم کو بھی نیٹ پریکٹس کرانا شروع کردی

  



ممبئی(اے این این)دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئر نے اپنے بیٹے ابراہم کو چھوٹی عمر میں ہی نیٹ پریکٹس شروع کرادی،باپ بیٹے کی ویڈیو نیٹ پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈ یا صارفین نے دونوں کو دل کھول کر داد دی ۔تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئر اس وقت بھارت میں موجود ہیں اور وہ آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگال کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔آئی پی ایل کے حالیہ سیز ن میں اے بی ڈویلیئر نے محض تین میچوں میں 137رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 141.23ہے.سٹار کرکٹر کی عمدہ پرفارمنس کا راز یہ ہے کہ وہ گرانڈ کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت دیتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے مسلسل بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں ۔ان ہی پریکٹس سیشنز کی ایک ویڈیو نیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں اے بی ڈویلیئر اپنے بچے کو کرکٹ کے گڑ بھی سکھا رہے ہیں جبکہ ابراہم اپنے باپ کو نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے ،اے بی ڈویلیئر اپنے بیٹے کو آر سی بی کے نعرے بھی لگوا ر ہے ہیں ،سوشل میڈ یا صارفین نے باپ بیٹے کے ان خصوصی لمحات کی ویڈیو کو خوب سراہا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی