بنگلہ دیشی بورڈ کی کھلاڑیوں کی تنخواہ اور میچ فیس بڑھانیکی منظوری

بنگلہ دیشی بورڈ کی کھلاڑیوں کی تنخواہ اور میچ فیس بڑھانیکی منظوری

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ اور میچ فیس بڑھانے کی منظوری دے دی، اے پلس کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہوار 4 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا ملے گا۔ اس بات کا فیصلہ بی سی بی کے رواں سال پہلے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔ بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے تحت اے پلس کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہیں 38 فیصد بڑھائی گئی ہیں اور اب ان کھلاڑیوں کو ماہانہ 4لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا ملے گا، اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بی سی بی نے کھلاڑیوں کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی میچ فیس بھی بڑھائی گئی ہے، ٹیسٹ میچ کی فیس بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار، ون ڈے کی 2 لاکھ اور ٹی 20 کی فیس 1 لاکھ 25 ہزار بنگلہ دیشی ٹکا رکھی گئی ہے۔ ون ڈے میچ کی فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی