جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے، تین ٹی 20 اور چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جنوبی افریقن ٹیم دورے کا آغاز 19 مئی کو سسیکس کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 21 مئی کو نارتھمنٹن شائر کے خلاف کھیلے گی، ون ڈے سیریز کا باقاعدہ آغاز 24 مئی کو لیڈز سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 27 مئی کو ساؤتھمپٹن جبکہ تیسرا 29 مئی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیلی جائے گی۔