زمبابوے کی کرکٹ ٹیم جون میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم جون میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی

  



ہرارے(اے پی پی) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم جون میں ہالینڈ کا دورہ کرے گی۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم دورہ سری لنکا سے قبل ہالینڈ جائے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچ کھیلے گی، یہ میچز 20 ، 22 اور 24 جون کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم سکاٹ لینڈ سے دو ون ڈے کھیلے گی۔ بورڈ کے مطابق زمبابوے کی ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی