آسٹریلیا انڈر 19 نے سری لنکا کیخلاف سیریز 4-1 سے جیت لی
ہوبارٹ(اے پی پی) آسٹریلیا انڈر 19 نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔ گزشتہ روز ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا یوتھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ میکس برائنٹ نے 67، میتھیو سپورز ناٹ آؤٹ 65 اور جیسن سنگھا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پراوین جائے وکرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 48.5 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جیہان ڈینیئل 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
ول سدرلینڈ اور لوئیڈ پاپ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔